Monday, September 16, 2024

کام کاج اور کاروبار کی غرض سے آئے شہری اپنے آبائی علاقوں کو روانہ

کام کاج اور کاروبار کی غرض سے آئے شہری اپنے آبائی علاقوں کو روانہ
September 1, 2017

لاہور (92 نیوز) عید قربان کی آمد، لاہور میں کام کاج اور کاروبار کی غرض سے آئے شہری اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو رہے ہیں۔ لاری اڈوں پر مسافروں کا بے پناہ رش ہے۔ کسی کو ٹکٹ ملنے کی خوشی ہے تو کوئی ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس ہے۔

عید قربان پر گھر والوں کے ساتھ عید منانے کی خواہش لئے بڑی تعداد میں دور دراز علاقوں سے آئے شہری لاہور کے لاری اڈوں پر امڈ آئے۔ شہری پر امید تھے کہ عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منائیں گے مگر یہاں تو نہ ٹکٹ ہے اور نہ ہی بسیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو روز سے ٹکٹ کیلئے یہاں پہنچ رہے ہیں مگر ٹکٹ نہ ملنے کے باعث بے حد مایوس ہیں۔

جن کو ٹکٹ مل گئی وہ خوش ہیں کہ عید کی چار چھٹیاں اپنوں میں منائیں گے۔