Friday, May 10, 2024

کالے قانون والے علاقوں میں 334فوجی مارے گئے ،بھارتی وزیر دفاع

کالے قانون والے علاقوں میں 334فوجی مارے گئے ،بھارتی وزیر دفاع
June 26, 2019
نئی دہلی ( ویب ڈیسک )  بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے نفاذ والے علاقوں میں 2016سے 2018ء تک 334بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیاگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہاکہ ان علاقوں میں2016ء میں113 2017ء میں125 جبکہ 2018ء میں96 فوجی ہلاک ہو گئے ۔