Wednesday, May 8, 2024

کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہری کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی

کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہری کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی
February 8, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں عدم برداشت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، آرٹس کونسل کے قریب کالے شیشے  والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن  کے دوران شہری نے پولیس اہلکار کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا ،92 نیوز پر خبر  نشر ہوتے  ہی آئی جی سندھ  نے نوٹس  لے لیا، ایس ایس  پی ساؤتھ سے  واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ آرٹس کونسل کے قریب شہری اور ٹریفک پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کا واقعہ سامنے آگیا ، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ واقعہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف پولیس کے آپریشن کے دوران پیش آیاجب  اہلکار کی جانب سے گاڑی کا شیشہ ہٹانے پر شہری مشتعل ہوگیا اور اہلکار کو  بُرا بھلا کہتا رہا  ،جبکہ کچھ پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے  رہے۔ نامعلوم شخص کی جانب سے پولیس اہلکار سے ہتک آمیز سلوک اور دھمکیاں دینے کے فوٹیج 92 نیوز پر نشر ہوتے ہی آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعہ کا نوٹس لے لیا  اور ایس ایس پی ساؤتھ  سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔