Friday, April 26, 2024

کالے اور سفید کوٹ والوں کا جھگڑا شدت اختیار کر گیا

کالے اور سفید کوٹ والوں کا جھگڑا شدت اختیار کر گیا
December 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں  کالے اور سفید کوٹ والوں کو جھگڑا شدت اختیار کر گیا ،  وکلاء نے  ملزم ڈاکٹروں کی گرفتاری کے لئے پولیس کو کل تک کا الٹی میٹم دے دیا۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ  وکلاء پر تشدد کرنے والے ڈاکٹروں  کی کل تک گرفتاری عمل میں نہ آئی تو آئی جی پنجاب آفس اور سیکرٹریٹ کو بند کر دیں گے ، پولیس کو کسی کچہری سے ریمانڈ بھی نہیں لینے دیں گے ۔ سروسز اسپتال لاہور سے شروع ہونے والی لڑائی طول پکڑ گئی ، وکلاء آج پھر لاہورہائیکورٹ کے احاطے میں جمع ہوئے اور ڈاکٹروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ صدر لاہور بار کا کہنا تھاکہ وائے ڈی اے والے ہمارے ملزم ہیں،حکومت اور پولیس ہمارے ملزم گرفتار نہیں کررہی،سب کی مشاورت سے پورے پاکستان کے وکلا سے درخواست ہے کہ آج کے بعد کوئی پولیس والا عدالتوں میں پیش نہیں ہوگااورجب تک وکلاء کو انصاف نہیں ملے گا ہمارا احتجاج جاری رہے گا،تمام تنظیموں سے مل کر مشترکہ لائحہ عمل جاری کریں گے۔ صدر لاہور بار کا مزیدکہنا تھا کہ ڈاکٹرز صاحبان نچلے عملے سے احتجاج کرا رہے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ہماری وکلا کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے۔ کالے اور سفید کوٹ والوں کے جھگرے میں  سائلین اور مریض رل گئے