Sunday, September 8, 2024

کالی گھٹاؤں اوربارش نےلاہورکے موسم کودلفریب بنا دیا

کالی گھٹاؤں اوربارش نےلاہورکے موسم کودلفریب بنا دیا
August 26, 2017

لاہور (92 نیوز) کالی گھٹاؤں اوربارش نےلاہورکے موسم کودلفریب بنا دیا۔ موسم خوشگوار ہوا تولاہوریوں نے پارکوں  کا رخ کرلیا۔ حبس اور گرمی سے مرجھائے چہرے خوشی کھل اٹھے۔

صبح سے ہی  شہر کو کالی  گھٹاوں نے اپنی لپیٹ میں لےرکھا تھا ۔ بادلوں کا گھیرا توڑ کر جب مینہہ برسا تو فضا میں تازگی اور خنکی کی لہر سی  دوڑ گئی ۔ ایسے میں شہریوں نے  اہتمام سے ناشتہ کیا ۔خوشگوار موسم میں شہری تصاویر اور سلفیاں بھی بنواتے رہے۔ آج زیادہ سے زیادہ در جہ حرارت 33ڈگری رہینے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم در جہ حرارت 22دگری اسینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 90 فیصد تھا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں  میں  بھی  مزید بارشوں  کی پیشگوئی کی ہے۔