Saturday, May 11, 2024

کالعدم ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، شیخ رشید

کالعدم ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، شیخ رشید
April 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، 192 میں سے 191 مقامات کلیئر کرا لئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ، جب کسی تنظیم کو کالعدم قرار دیا جائے تو ان کے اکاؤنٹ فریز کردیئے جاتے ہیں، کالعدم ٹی ایل پی کے اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا، 20 اپریل کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستے کھلے ملیں گے۔ حکومت اپنی رٹ قائم کرے گی، ایسے قدم اٹھانے پڑے جن کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، وزیراعظم کل ناموس رسالت ﷺ پر اجلاس میں دوبارہ بات کریں گے، جہانگیرترین کہیں نہیں جا رہے، معاملہ کول ڈاؤن ہے۔ عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔