Friday, May 17, 2024

کالعدم ٹی ایل پی سے بات چیت چل پڑی، مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ، شیخ رشید

کالعدم ٹی ایل پی سے بات چیت چل پڑی، مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ، شیخ رشید
April 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کالعدم ٹی ایل پی سے بات چیت چل پڑی۔ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔

شیخ رشید نے موجودہ ملکی صورتحال پر اہم ویڈیو بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا پہلا دور بہتری کے ساتھ مکمل ہوا۔ امید ہے مذاکرات کے دوسرے دور میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کئے۔ مظاہرین اپنے مرکز جا چکے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ٹی ایل پی والوں نے 11 یرغمالی پولیس والوں کو چھوڑ دیا ہے۔ ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمتہ اللعالمین جا چکے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔ 192 ناکوں میں سے جو ایک ناکہ رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔