Friday, May 3, 2024

کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات جیل میں چلانے کا نوٹیفیکشن جاری

کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات جیل میں چلانے کا نوٹیفیکشن جاری
May 3, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات جیل میں چلانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ ملزموں کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دیگر سینگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ لشکر جھنگوی کے تین گرفتار مبینہ دہشت گردوں قاری مسعود، ہدایت اللہ اور عمر کے خلاف درج مقدمات اب عدالت میں نہیں بلکہ جیل میں چلائے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جیل حکام کی درخواست پر تینوں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات جیل میں چلانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ کا نوٹیفیکشن انسداد دہشت گردی کی عدالت کو موصول ہو گیا۔ تینوں ملزموں کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں قتل، اقدام قتل، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزموں کو 2015 میں سی ٹی ڈی  نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔ جیل حکام نے محکمہ داخلہ سندھ کو مراسلہ لکھا تھا کہ ملزموں کے دوران پیشی فرار ہونے اور پیشی کے درمیان ان پر حملے کا خدشہ ہے اس لیے ان کے مقدمات جیل میں چلائے جانے کا حکم جاری کیا جائے جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے تینوں ملزموں کے کیس سماعت جیل میں چلائے جانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔