Tuesday, May 14, 2024

کالعدم جماعت کے دو دہشتگرد گرفتار، مخالفین کے قتل کا اعتراف

کالعدم جماعت کے دو دہشتگرد گرفتار، مخالفین کے قتل کا اعتراف
February 12, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ملزموں نے مخالفین کوقتل کرنے کا اعتراف کرلیا،دوسری جانب رینجرز نے کراچی میں اسنیپ چیکنگ شروع کردی۔ سی ٹی ڈی نے سیمنس چورنگی کےقریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کےدو ملزم حیدر عرف کامی اور علی رضا عرف بوبی کو گرفتار کرلیا ، ملزموں  سےایک کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد ہے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے پارہ چنار سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ، سی ٹی ڈی کےمطابق ملزم کامران حیدرزیدی   شام بھی جاچکا ہے ۔ دوسری جانب رینجرز نےکراچی میں اسڑیٹ کرائم پر قابوپانےکے لئےاسنیپ چیکنگ کی ، اسنیپ چیکنگ میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا ، مشکوک موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی گئی۔