Friday, April 26, 2024

کالعدم جماعت اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد شروع ، 860 کارکنان رہا

کالعدم جماعت اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد  شروع ، 860 کارکنان رہا
November 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کالعدم جماعت اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔ کالعدم جماعت کے 860 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔

رہا ہونے والے کارکنوں پر مقدمات درج نہیں تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ جن کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہیں انہیں قواعد کے مطابق عدالتوں سے ریلیف ملنے کے بعد رہا کیا جائے گا۔

امن وامان کی صورتحال خراب کرنے پر پولیس کی جانب سے بہت سے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ کالعدم جماعت کے دھرنے کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر دس دن تک کاروبار زندگی معطل رہا۔ مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد اہلکار شہید اور سیکڑوں زخمی بھی ہوئے۔