Friday, April 19, 2024

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کر لیا گیا،ذرائع

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کر لیا گیا،ذرائع
July 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے  حافظ سعید کو گرفتار کیا ، انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا ۔ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو لاہورسے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا ، ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق حافظ سعید کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ حافظ سعید ضمانت قبل از گرفتاری کےلیےگوجرانوالہ  جا رہے تھے،سی ٹی ڈی نےگرفتار کر کے فوری طور پر اے ٹی سی ون گوجرانوالہ پیش کیا۔ حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ون کے جج سید علی عمران نےسات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ سی ٹی ڈی نے عدالت سے حافظ سعید کےچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔خصوصی عدالت نے سی ٹی ڈی کو مقررہ وقت میں تفتیش مکمل کر کے چارج شیٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔