Thursday, April 25, 2024

کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین کو گرفتار کر لیا گیا

کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین کو گرفتار کر لیا گیا
March 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین کو گرفتار کر لیا گیا۔ زیرحراست اراکین میں مفتی عبدالرؤف اور حمزہ اظہر بھی شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق مفتی عبدالروف اور حمزہ اظہر سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن کسی دبائو میں نہیں کیا جا رہا۔ سیکٹری داخلہ اعظم سلیمان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے تمام لوگوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔ آپریشن کی روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دیں گے۔ دوسری طرف حکومت نے کالعدم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگا دی۔ وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ دونوں تنظیموں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کر دیا گیا۔