Friday, April 26, 2024

کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی برطرفی کے مطالبے پر نیب کا نوٹس ملا ، بلاول بھٹو

کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی برطرفی کے مطالبے پر نیب کا نوٹس ملا ، بلاول بھٹو
March 19, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی برطرفی کے مطالبے پر مجھے نیب کا نوٹس مل گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  میرے مطالبے پر حکومتی ردعمل میں مجھے ریاست مخالف کہا گیا،کابینہ میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی موجودگی تک حکومت کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا۔