Sunday, September 8, 2024

کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا شبہ !!! برطانوی حکام نے 2پاکستانی لڑکیوں کو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا

کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا شبہ !!! برطانوی حکام نے 2پاکستانی لڑکیوں کو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا
August 17, 2015
لندن (92نیوز) برطانوی حکام نے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کے شبہ میں پی آئی اے کی پرواز سے پاکستان آنیوالی دولڑکیوں کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا۔ ایک گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ لندن پولیس نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پچیس سالہ آمنہ اور اس کی سولہ سال کی ساتھی کو حراست میں لے لیا۔ دونوں لڑکیاں پی آئی اے کی پرواز سے کراچی آ رہی تھیں۔ لندن پولیس نے لڑکیوں کو ایک گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا۔ دونوں چند روز سے لاپتہ تھیں۔ ان کے گھروالوں نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ والدین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دونوں کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہوسکتے ہیں۔