Saturday, April 20, 2024

کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد گرفتار

کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد گرفتار
July 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں حساس اداروں اور پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چھ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ، ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، بلوچستان میں لیویز کی چیک پوسٹوں پر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہیں۔

کراچی میں دہشتگردی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی ، حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران چھ مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لئے۔

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا گرفتارملزمان شیر خان،کریم بخش،دلشاد،موران خان عرف مولو،در خان عرف ناری اور امیر بخش عرف نری کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم براس سے ہے،ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہدایت لیتے تھے ۔

فدا حسین کا کہنا تھا ملزمان بلوچستان میں فورسز،لیویز کی چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف پانچ دستی بم،چھ آوان بم ایک ہزار کلاشنکوف کی گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی فدا حسین جانوری کا مزید کہنا تھا بھارتی خفیہ ایجنسی ملکی سالمیت میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتی ہیں،چینی قونصلیٹ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں ملوث دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی سے تربیت یافتہ تھے۔