Friday, April 26, 2024

کالعدم تنظیم کی ریلی اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے صوبوں سے پولیس طلب کرنے کا فیصلہ

کالعدم تنظیم کی ریلی اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے صوبوں سے پولیس طلب کرنے کا فیصلہ
October 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی حفاظت کا پلان تیار، کالعدم تنظیم کی ریلی کو وفاقی دارالحکومت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر سے 30 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس اہلکاروں کو زرہ بکتر ساتھ لانے کا حکم دیدیا گیا۔ نو ٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کالعدم تنظیم کی ریلی کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے جی ٹی روڈ وزیر آباد پر خندق کھود دی گئی، چناب پل بھی بند کردیا۔

کامونکی، گوجرانوالہ، گجرات سمیت دیگر شہروں میں انٹر نیٹ بند کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ راولپنڈی میں اہم شاہراہیں بند کردی گئیں۔ اسلام آباد کا مرینہ اور ڈی چوک بھی بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ مختلف مقامات پر بلاک کرنے سے متعلق موٹروے پولیس کا ٹویٹ آگیا۔