Saturday, May 11, 2024

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک
April 18, 2021

لاہور (92 نیوز) کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست شیڈول فور میں شامل کر دیا۔ انہیں پاسپورٹ تھانے میں جمع کرانا اور اندرون ملک نقل و حرکت سے پیشگی مطلع کرنا ہوگا۔ سعد رضوی بینک اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے نہ جائیداد کی خریدو فروخت کرسکیں گے۔

نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔