Friday, March 29, 2024

کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر رحمت علی گرفتار

کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر رحمت علی گرفتار
December 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  سی تی ڈی انویسٹی گیشن  نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے  کمانڈر رحمت علی گرفتارکرلیا،  کالعدم  ٹی ٹی پی بونیر گروپ کے کمانڈر رحمت علی کے سر کی 20 لاکھ روپے قیمت  تھی ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے اشتہاری دہشتگرد کی گرفتاری پر انعام مقرر کررکھا تھا، ملزم نے بونیر کے علاقے میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق  ملزم 2009 میں بونیر میں پولیس چوکی پر حملہ کر کے اسلحہ ایمونیشن لیکر فرار ہوا، ملزم نے 2009 میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیا ہوا ہے ۔