Friday, April 26, 2024

کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر اور شوریٰ رکن مفتی خالد افغانستان میں قتل

کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر اور شوریٰ رکن مفتی خالد افغانستان میں قتل
May 29, 2021

کنڑ (92 نیوز) کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر اور شوریٰ رکن مفتی خالد افغانستان میں قتل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مفتی خالد کو کنڑ صوبے میں نامعلوم افراد نے دوران سفر گولی مار کر قتل کیا، مفتی خالد کا تعلق بونیر سے ہے اور وہ طالبان کے امیر مولودی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔

مفتی خالد 2008 میں الیکشن ریلی پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ جس میں 36 افرادجاں بحق ہوئے تھے، ملا فضل اللہ نے مفتی خالد کو 2013ء میں کالعدم تحریک طالبان کی سیاسی شوریٰ کا سربراہ اور صوبے ننگر ہار میں طالبان کے اُمور کا نگراں بھی تھا۔

افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور ٹی ٹی پی کے درمیان رابطہ مفتی خالد کے ذریعے ہوتا تھا۔

مفتی خالد کا قتل طالبان کے سواتی اور محسود گروپ کے درمیان جاری داخلی کشمکش کا شاخشانہ ہے۔