Sunday, September 8, 2024

کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کراچی کے امیر سلمان عرف یاسر کی تصویر 92نیوز نے حاصل کر لی

کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کراچی کے امیر سلمان عرف یاسر کی تصویر 92نیوز نے حاصل کر لی
March 13, 2016
      کراچی(92نیوز)کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کراچی کےامیرسلمان عرف یاسرکی تصویر92 نیوزنےحاصل کرلی،طالبان کمانڈر کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کانیٹ ورک چلارہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کراچی کےامیرسلمان عرف یاسرکی تصویرنائنٹی ٹو نیوز نےحاصل کرلی ذرائع نےبتایاکہ ٹی ٹی پی سوات گروپ کراچی کا امیرسلمان عرف یاسر سجاد لنگڑا اور عمیر شکاری کاساتھی ہے، سجاد لنگڑابم بنانےکا ماہرتھا اور گزشتہ برس رینجرز کےساتھ مقابلےمیں مارا گیا تھا جبکہ عمیرشکاری پیرآباد میں پولیس مقابلےکےدوران ہلاک ہوا تھا۔ ذرائع کےمطابق عمیرشکاری نےڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی میں سرکاری افسرپر حملہ کرنےوالے خودکش حملہ آور کو جیکٹ فراہم کی تھی،ٹی ٹی پی کمانڈرسلمان عرف یاسرنےاتحادٹاون میٹروویل ،پیرآباد ،اور ،قائدآبادمیں نیٹ ورک قائم کیا تھا،سلمان عرف یاسراغوابرائےتاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔