Saturday, April 27, 2024

کالجز ،یونیورسٹیز میں داخلوں بارے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب

کالجز ،یونیورسٹیز میں داخلوں بارے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب
March 13, 2019
کیلیفورنیا  ( 92 نیوز ) کیلیفورنیا  میں کالجز ،یونیورسٹیز میں داخلوں بارے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب ہو گیا ،  کیلیفورنیا  کاولیم رک سنگر 25ملین ڈالرز کی فراڈ اسکیم چلاتے پکڑا گیا۔ جعلساز نیٹ ورک لوگوں کو غیر قانونی طریقےسے امریکی کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ دلاتاتھا، پچیس ملین ڈالرز کی فراڈ اسکیم میں ملوث ہالی ووڈ اداکاراؤں سمیت درجنوں افراد گرفتار کرلئے گئے۔ بوسٹن میں عدالت کوبتایا گیا کہ کیلی فورنیا سےتعلق رکھنے والا ملزم ولیم رک سنگر بھاری رقوم لےکرطلبہ کےمختلف یونیورسٹیوں میں داخلوں کی راہ ہموار کرتاتھا۔ عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم طلبہ کو ایتھلیٹس کیلئے مختص سیٹوں پر داخلے کیلئے کھلاڑی کے طور پر سامنے لاتا تھااور ان کے ٹیسٹ وغیرہ کیلئے مختلف شعبوں کے کوچز کو رشوت دیاکرتا تھا۔ دوران سماعت ولیم نے اپنےتمام جرائم کااعتراف کرلیا۔رپورٹ کے مطابق یہ شخص 25ملین ڈالرز کی فراڈ اسکیم چلا رہا تھا۔ اس کی اسکیم سےفائدہ اٹھانے والوں میں اداکارہ  فلیسٹی ہفمین،لوری لوغین کئی اداروں کے سی ای اوزاورمالدار شخصیات کےبچےشامل ہیں۔ رپورٹس کےمطابق وفاقی اداروں نے بڑے پیمانےپرکارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے جبکہ فراڈ کے ذریعے مفادات حاصل کرنے والے مزید 49 افراد  کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔