Sunday, September 8, 2024

کالام میں فیسٹیول نے رنگ جما دیئے

کالام میں فیسٹیول نے رنگ جما دیئے
September 16, 2017

کالام (92 نیوز) سوات کے حسین ماتھے کا جھومر وادیِ کالام قدرت کے نظاروں سے مالا مال ہے۔وادی کالام میں سجنے والے رنگا رنگ فیسٹیول نے سماں باندھ دیا۔

وادی کالام میں خیبرپختونخوا ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے میلے میں موسیقی سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔ فنکاروں نے حاضرین کے دل جیت لئے۔

میلے میں پیرا گلائیڈنگ اور مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے۔اس کے علاوہ بچوں کے لئے پلے لینڈ بھی بنایا گیا۔ جہاں بچوں نے خوب موج مستی کی۔

میلے سے پہلے وادی میں میلے کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری رہیں ۔ جبکہ بحالی کے کام میں مقامی افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

میلے میں شرکت کے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کالام فیسٹیول اتوار تک جاری رہے گا۔