Tuesday, April 16, 2024

کالام : امدادی کاموں میں مصروف افراد پر تودہ گرنے سے 4افراد جاں بحق

کالام : امدادی کاموں میں مصروف افراد پر تودہ گرنے سے 4افراد جاں بحق
October 27, 2015
  کالام(92نیوز)زلزلہ زدگان پر پھر قیامت ٹوٹ پڑی ،کالام میں امدادی کاموں میں مصروف افراد پر تودہ گر گیا جس سے4 جاں بحق ہوگئےجبکہ ایک اور واقعہ میں  مانسہرہ کی  پولیس چوکی برفانی تودے کی زد میں آ گئی جس میں  ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق زلزلہ زدگان پر پھر قیامت ٹوٹ پڑی، کالام میں امدادی کاموں میں مصروف لوگوں پر تودہ گر گیا جس میں چار افراد کےجاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ایک اور واقعہ میں مانسہرہ میں پولیس چوکی برفانی تودے کی زد میں آ گئی میں  ایک اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا علاوہ ازیں  خیبرایجنسی میں زلزلے سے متاثرہ چھت زمین بوس ہوگئی جس میں  دو خواتین اور تین بچے زخمی ہوئےہیں ۔