Friday, May 17, 2024

کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے دستبردار نہیں ہوئے،چیف جسٹس پاکستان

کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے دستبردار نہیں ہوئے،چیف جسٹس پاکستان
September 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ  پانی کی قلت کا واحد حل ڈیمز کی تعمیر ہے، کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے دستبردار نہیں ہوئے ، عوام میں یکجہتی رہی تو دیامر اور مہمند کےبعد کالاباغ ڈیم بھی بنائیں گے۔ لاہور میں نجی طور پر بلاسود قرضہ دینے والی تنظیم اخوت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پانی کی قلت کا واحد حل ڈیمز کی تعمیر ہے، ڈیم فنڈز میں بچے بھی عطیہ کر رہے ہیں، پاک فوج کے سربراہ نے بھی ایک ارب روپے سے زائد عطیہ کیا، خواجہ سراؤں نے بھی ایک لاکھ روپے دیئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس بات کا احساس ہے کہ شاید اتنے پیسے اکٹھے نہ کر سکیں لیکن ڈیم کیلئے مستند رقم اکٹھی کر لیں گے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بعدازاں دربار حضرت شاہ جمال ؒ پر حاضری دی، اور فاتحہ خوانی بھی کی  ۔