Tuesday, April 30, 2024

کالاباغ ڈیم خیبرپختونخواہ کیلئے تباہی کا منصوبہ، وزیراعظم دوٹوک پالیسی کا اعلان کریں: صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم

کالاباغ ڈیم خیبرپختونخواہ کیلئے تباہی کا منصوبہ، وزیراعظم دوٹوک پالیسی کا اعلان کریں: صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم
October 16, 2015

پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی حریف بھی کالا باغ ڈیم کے معاملے پر ایک دوسرے کے ہمنوا ہو گئے۔ اے این پی کے بعد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے بھی کالاباغ ڈیم کو خیبرپختونخوا کے لئے تباہی کا منصوبہ قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو زیرغور لانے کے بیان پر خیبرپختونخوا کے سیاسی رہنماء تلملا اٹھے۔ اے این پی کے بعد جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم بھی کالا باغ ڈیم منصوبے کے خلاف بول اٹھے۔ کالاباغ ڈیم کو خیبرپختونخوا کے لئے تباہی کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ کالاباغ ڈیم کے حوالے سے دو ٹوک پالیسی کا اعلان کریں۔

پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری روٹ پر بھی خیبرپختونخوا میں تشویش ہے۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کو نظرانداز کر کے مشرق کی طرف لے جانا خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی عوام کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔

پروفیسر ابراہیم نے خبردار کیا کہ اگر وفاقی حکومت نے کالا باغ ڈیم اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سےواضح پالیسی وضع نہ کی تو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔