Sunday, September 8, 2024

کالا دھن سفید کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج

کالا دھن سفید کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج
January 21, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)کالا دھن سفید کرنے کا بل قومی اسمبلی میں منظورہوگیا ہے ۔ اپوزیشن نے مسودے کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ  اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ بھی کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کر گئے ۔ نوید قمر کہتے ہیں بل تفریق پیدا کرنے کیلئے بنایا گیا ہے جبکہ  خورشید شاہ نے کہا پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا  ہے ۔ حکومت نے اسمبلی میں اپوزیشن کی غیر موجودگی  کا فائدہ اٹھاتے  ہوئے پی آئی اے کو کمپنی بنانے کا بل بھی منظور کر لیا ہے ۔