Sunday, September 8, 2024

کالا باغ ڈیم کے مخالفین ملک دشمن نہیں ان کے تحفظات دورکرنے کی ضرورت ہے : چیئرمین واپڈا

کالا باغ ڈیم کے مخالفین ملک دشمن نہیں ان کے تحفظات دورکرنے کی ضرورت ہے : چیئرمین واپڈا
July 15, 2016
لاہور(92نیوز)چیئرمین واپڈا ظفرمحمود کا کہنا ہے کہ کالاباغ ڈیم کے مخالفین ملک دشمن نہیں ان کے تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے وہ حقائق سے لاعلم ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں کو کالا باغ ڈیم پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین واپڈا ظفر محمود کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے ،، آنیوالے دنوں میں آبی بحران پیدا ہو گا ڈیم نہ بنا تو یہ بحران سنگین ہو جائے گا۔ ظفر محمود نے یقین دہانی کروائی کہ کے پی کے اور سندھ کے علاقوں کو ڈیم بننے سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا  معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے سے صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکتی ہے۔ چیئرمین واپڈا اور لاہور کے صنعتکاروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کالا باغ ڈیم بننا چاہئے اور اس حوالے سے صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے حقائق ان کے علم میں لانے چاہئیں۔