Wednesday, May 1, 2024

کاغذات نامزدگی کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس

کاغذات نامزدگی کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس
May 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کاغذات نامزدگی کے معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی صدارت میں اہم جلاس ہوا۔ دوران اجلاس ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا آن لائن سسٹم کے ذریعے ریٹرننگ افسران کو فوری امیدواروں کی معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ٹی نے امکان ظاہر کیا کہ عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں تیس ہزار امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔ گذشتہ عام انتخابات میں چھبیس ہزار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ سکروٹنی کے عمل سے گزرنے کے بعد صرف سولہ ہزار امیدوار عام انتخابات میں حصہ لے سکے۔ الیکشن کمیشن نے اداروں سے تجاویز مانگتے ہوئے سخت اور بروقت سکروٹنی کی ہدایت کر دیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ساتھ ساتھ اداروں کو بھجوائے جائیں گے ۔ جانچ پڑتال کا عمل 7 روز سے بڑھا کر 8 روز کر دیا گیا ہے۔ ڈیٹا کو الیکٹرانکلی بجھوانے کے لیے نادرا کو سافٹ وئیر  تیار کرنے کی ہدایات بھی دے دی گیئں۔ نادرا امیدواروں کا فیملی ٹری مکمل کر کے اداروں کو آن لائن تفصیلات فراہم کرے گا ۔  تمام اداروں نے الیکشن کمیشن کو تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرا دی۔