Thursday, May 2, 2024

کاغذات نامزدگی میں ایک،سوشل میڈیا پر دو بیویاں،عامر لیاقت نئی مشکل میں پھنس گئے

کاغذات نامزدگی میں ایک،سوشل میڈیا پر دو بیویاں،عامر لیاقت نئی مشکل میں پھنس گئے
June 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) الیکشن 2018 لڑنے کیلئے  عامر لیاقت حسین ایک کے بعد ایک مشکل کا شکار ہوتے جا رہے ہیں ، پہلے ڈاکٹر سے ماسٹر بنے  ، پھر پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملی ، اب اگر ٹکٹ مل ہی گئی تو ان سوشل میڈیا پر آنے والے دوسری بیوی نے  نئی مشکل پیدا کر دی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ پانے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کاغذات نامزدگی میں اپنی ایک بیوی کا ذکر کیا ہے  مگر سوشل میڈیا پر ان کی دوسری اہلیہ کی انٹری نے   کئی سوالات جنم دے دیئے ۔ سوشل میڈیا پر طوبیٰ نامی خاتون سے دوسری شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں  اور تصاویر ، دستاویزات بھی وائرل ہوگئیں۔ اس سے قبل خود  ڈاکٹر کہلوانے والے عامر لیاقت حسین نے الیکشن کمیشن میں صرف ماسٹرز تک کی ڈگری جمع کروائی تھیں  ۔دونوں صورتحال پر سوالات جنم لے رہے ہیں، مگر عامر لیاقت حسین ہیں  کہ منظر عام سے  ہی غائب ہیں ۔