Saturday, May 11, 2024

کاغذات مسترد کرنے کیخلاف سیف اللہ ابڑو ، عبدالروف صدیقی کا عدالت سے رجوع

کاغذات مسترد کرنے کیخلاف سیف اللہ ابڑو ، عبدالروف صدیقی کا عدالت سے رجوع
February 24, 2021

کراچی ( 92 نیوز) سندھ سے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کےامیدوار سیف اللہ ابڑواورایم کیوایم کےعبدالروف صدیقی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنےکے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تحریک انصاف کےامیدوار سیف اللہ ابڑونےالیکشن ٹربیونل کے فیصلے کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔وکیل نےبتایاکہ ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی منظور کئےلیکن الیکشن ٹربیونل نےمسترد کر دیے۔ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کو نظرانداز کیا،سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کی تشریح پر پورا اترتےہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نےاستفسار کیا کہ ان کی مخالفت کس نےکی، وکیل نےبتایاکہ دو عام افراد نے  اعتراض کیاتھا ، عدالت نےاستفسارکیاکہ سیف اللہ ابڑو کی اچیومنٹ کیا ہیں ۔

وکیل نےبتایاکہ ایک کمپنی میں 90 فیصد شیئر ہولڈرہیں ، دس فیصد شیئرز ان کی بیگم کے ہیں،
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردئے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔

ایم کیوایم کےامیدوار عبدالروف صدیقی نےبھی کاغذات نامزدگی مسترد کئےجانے کےخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کوپچیس فروری تک نوٹس جاری کردیا۔

روف صدیقی کےکاغذات پہلے ریٹرننگ افسر اوربعد میں الیکشن ٹربیونل نےبھی مسترد کر دیے تھے۔