Sunday, September 8, 2024

کاظم ملک کو این اے 122 کے فیصلے کے حوالے سے ہٹانے کا تاثر غلط ہے : الیکشن کمیشن کی وضاحت

کاظم ملک کو این اے 122 کے فیصلے کے حوالے سے ہٹانے کا تاثر غلط ہے : الیکشن کمیشن کی وضاحت
August 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ کاظم علی ملک کو این اے 122 کے فیصلے  کے حوالے سے ہٹانے کا تاثر غلط ہے ان کی مدت ملازمت نہ بڑھانے کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے  کہ جسٹس ر کاظم علی ملک کو این اے 122 کے فیصلے  کے حوالے سے ہٹانے کا تاثر غلط ہے۔ان کی مدت ملازمت نہ بڑھانے کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل اپنے فرائض کی سرانجام دہی میں آزاد تھے الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹربیونل پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔ عام انتخابات 2013 کے بعد کل 14 الیکشن ٹربیونل بنائے گئے الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کی مدت 1 سال تھی کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان کی مدت وقتاً فوقتاً 31 اگست تک بڑھائی گئی ۔