Wednesday, May 15, 2024

کاشف ضمیر نے ٹک ٹاکر علی ورک کو مبینہ اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

کاشف ضمیر نے ٹک ٹاکر علی ورک کو مبینہ اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
February 26, 2021

گوجرانوالہ (92 نیوز) ترک اداکاروں کے ساتھ فراڈ کرنیوالے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا۔ کاشف ضمیر نے حافظ آباد کے معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ علی ورک کو مبینہ اغواء کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ترک اداکاروں کے ساتھ فراڈ کرنیوالے ٹیکر ٹاکر کاشف ظمیر کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آ گیا۔ کاشف ظمیر نے حافظ آباد کے معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ علی ورک کو مبینہ اغواء کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

علی ورک کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا
علی ورک کا کہنا ہے کاشف ظمیر نے اسے اغواء کیا تھا،اگر اسے کچھ ہوتا ہے تو اسکا ذمہ دار کاشف ظمیر ہوگا۔

علی ورک کا کہنا ہے وہ گزشتہ کئی سالوں سے ترکی میں مقیم ہے اور اس نے ترک اداکاروں کے ساتھ ہونیوالے فراڈ کو بے نقاب کیا تھا جس کا کاشف ظمیر کو رنج تھا۔

علی ورک کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر اور اسکے ساتھیوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، میں نے موقع ملتے ہی چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔