Saturday, May 18, 2024

کاشغر سے گوادر تک اقتصادی شاہراہ سے خطے میں انقلاب آ جائیگا، صدر ممنون حسین کی انجمن ہلال احمر اور ریڈکراس سوسائٹی کی ڈیڑھ سو سالہ تقریب میں شرکت

کاشغر سے گوادر تک اقتصادی شاہراہ سے خطے میں انقلاب آ جائیگا، صدر ممنون حسین کی انجمن ہلال احمر اور ریڈکراس سوسائٹی کی ڈیڑھ سو سالہ تقریب میں شرکت
May 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے انجمن ہلال احمر اور ریڈکراس سوسائٹی کی ڈیڑھ سو سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات یا دیگر مختلف مسائل میں انجمن ہلال احمر کا کام قابل ستائش ہے۔ صدرمملکت نے انجمن ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعیدالٰہی کی فعال قیادت میں انجمن کی تاریخی ترقی پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک کی تقدیر بدل جائے گی، قوم ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کر دے۔ انہوں نے کہا پاکستان تنہائی سے نکل کر عالمی برادری میں نمایاں کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آرہا ہے، کاشغر سے گوادر تک اقتصادی شاہراہ سے خطے کی اقتصادی سرگرمیوں میں انقلاب آجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان کے مسائل کی ایک بڑی وجہ کرپشن ہے، نوجوان کرپشن کی برائی کے خلاف بات کریں اور جدوجہد کریں جبکہ عوام کرپٹ عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں۔ اس موقع پر صدرمملکت نے کرپشن کے خاتمے کےلئے معاشرے میں احساس اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔