Friday, May 3, 2024

کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا ایک اور ویڈیو بیان آگیا

کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا ایک اور ویڈیو بیان آگیا
December 5, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سوشل ویلفیئرکے ادارے کاشانہ  میں 30 مارچ کی رات داخل ہونے والا شخص کون تھا؟،سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔ سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ میں مقیم بچیوں کے استحصال کامعاملہ ٹھنڈانہ پڑا ، سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آ گیا ، ویڈبیان میں کہا گیا ہے کہ 30 مارچ 2019 کو ایک مشتبہ شخص کاشانہ  میں رات کو داخل ہوا اور بچیوں کے کمروں کی طرف چلاگیا اس کےبعد سابقہ سپرنٹنڈنٹ خوشنود جمیل اور تمام عملے کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کر دیا گیا۔ افشاں لطیف نے کہا کاشانہ میں داخل ہونے والے شخص کے بارے میں صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی جواب نہیں دے رہے ، کاشانہ کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کاتبادلہ کیا گیا تو انہوں نے سابق وزیراجمل چیمہ اور سابقہ ڈی جی افشاں کرن پر الزامات کی بوچھاڑکردی۔ انہوں نے کہاتھا کہ اجمل چیمہ اور سابقہ ڈی جی افشاں کرن  بچیوں کی چھوٹی عمر میں شادی کروانے کاکہتے تھے ، چیئرمین بیت المال ملک اعظم نے  افشاں لطیف کو مسلم لیگ ن کی آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ ان کے پاس شواہدنہیں صرف الزامات ہیں۔ صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے اس سارے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیاتھا۔