Friday, May 10, 2024

کاشانہ اسکینڈل میں نیا انکشاف ، 16 دسمبر کو اقرا کائنات کو غائب کرایا گیا

کاشانہ اسکینڈل میں نیا انکشاف ، 16 دسمبر کو اقرا کائنات کو غائب کرایا گیا
February 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کا اقرا کائنات کی موت کے حوالے سے ایک اور انکشاف ہو گیا۔ کاشانہ اسکینڈل کے بعد 16 دسمبر کو اقرا کائنات کو غائب کرایا گیا۔ سکینڈل کی راز دان اقراء کائنات کی موت کے حوالے سے سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا۔ کہتی ہیں کہ 16 دسمبر کو اقراء غائب ہوئی اور جس روز وہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے باہر سے ملی ٹھیک اسی  دن صوبائی وزیر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ہنگامی اجلاس بلایا تھا۔ افشاں لطیف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور دار الامان سے اقراء کائنات کا ڈیٹا غائب کر دیا گیا ہے جبکہ انہوں نے دعوی کیا کہ کاشانہ سے بھی اقراء کا ڈیٹا غائب کروا دیا گیا ہو گا۔ اقراء کائنات کی موت 5 فروری کو ایدھی سنٹر میں ہوئی۔ اقراء کا پوسٹ مارٹم تو مکمل ہوچکا ہے مگر پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔