Monday, May 13, 2024

کاشانہ اسکینڈل ، اجمل چیمہ کو کلیئر کردیا گیا ،ذرائع

کاشانہ اسکینڈل ، اجمل چیمہ کو کلیئر کردیا گیا ،ذرائع
December 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز) کاشانہ اسکینڈل میں بچیوں سے زیادتی کے الزامات کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم نے معاملے کی انکوائری رپورٹ تیارکرکے وزیراعلیٰ کوبھجوادی ، ذرائع کے مطابق کاشانہ اسکینڈل میں سابق صوبائی وزیراجمل چیمہ کو کلیئر کردیاگیا ۔ کاشانہ اسکینڈل  میں لاوارث اور یتیم بچیوں کے مبینہ استحصال کا معاملے پر  انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی ، ذرائع کے مطابق سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات درست نہیں ، جس کےبعد اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو  کلین چٹ دےدی گئی۔ ذرائع کے مطابق  انکوائری رپورٹ میں ادارے میں بچیوں سے زیادتی کے الزامات غلط قراردیدئیے گئے جبکہ کسی بچی سے زیادتی یا بچیوں کو کہیں بھیجوانے کے ثبوت بھی نہیں ملے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق افشاں لطیف کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں ، چیئرمین سی ایم آئی ٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کے مطابق رپورٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزار کو آگاہ کر دیا۔ کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ  افشاں لطیف نے الزامات کی گھٹڑی وزیر اعلیٰ ہاؤس تک پہنچائی تھی ، اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ 30 مارچ  کی رات کاشانہ میں داخل ہونیوالاشخص  وزیراعلیٰ ہاوس میں ملازمت کرتا ہے۔ افشاں لطیف نے دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والا شخص پہلے بھی کاشانہ آتا رہا ہے  ، ٹیچر فرزانہ اور خوشنود جمیل نے اس شخص کی شناخت جانتے ہیں ۔ اس سے قبل اپنے ویڈیوبیان میں کہا گیا ہے کہ 30 مارچ 2019 کو ایک مشتبہ شخص کاشانہ  میں رات کو داخل ہوا اور بچیوں کے کمروں کی طرف چلاگیا اس کےبعد سابقہ سپرنٹنڈنٹ خوشنود جمیل اور تمام عملے کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کر دیا گیا۔ افشاں لطیف نے کہا کاشانہ میں داخل ہونے والے شخص کے بارے میں صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی جواب نہیں دے رہے ، کاشانہ کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کاتبادلہ کیا گیا تو انہوں نے سابق وزیراجمل چیمہ اور سابقہ ڈی جی افشاں کرن پر الزامات کی بوچھاڑ کی ۔ انہوں نے کہاتھا کہ اجمل چیمہ اور سابقہ ڈی جی افشاں کرن  بچیوں کی چھوٹی عمر میں شادی کروانے کاکہتے تھے ، چیئرمین بیت المال ملک اعظم نے  افشاں لطیف کو مسلم لیگ ن کی آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ ان کے پاس شواہدنہیں صرف الزامات ہیں۔صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے اس سارے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیاتھا۔