Thursday, April 18, 2024

کاش چینی صدر کی تقلید میں پانچ سو سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ، وزیراعظم

کاش چینی صدر کی تقلید میں پانچ سو سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ، وزیراعظم
October 8, 2019
 بیجنگ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کاش چینی صدر کی تقلید میں پانچ سو سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا۔ بیجنگ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔ کرپشن سے سرمایہ کاری رک جاتی ہے۔ چین کے غربت کے خاتمے کے اقدامات سے متاثر ہوا۔ پاکستان میں کرپشن پر قابو پانے میں کچھ وقت لگے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں کاٹن، آئی ٹی، فوڈ پراسیسنگ شعبے میں چین کیلئے اچھے مواقع ہیں۔ خواہش ہے چین پاکستان میں ہاؤسنگ شعبے، کوئلہ اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے۔ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی منصوبے کو بہتر بنایا گیا ہے۔ حکومت تاجروں کو کاروبار اور پیسا کمانے میں سہولت دے رہی ہے۔ عمران خان نے خطاب میں کہا چین کیساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔ امید ہے چینی تاجر پرکشش ماحول سے فائدہ اٹھائیں گے۔