Tuesday, April 23, 2024

کاش آج افتخار محمد چودھری ہوتے !!! گرمی سے ہلاکتوں کا نوٹس تو لے لیتے: خورشید شاہ ، اپوزیشن کا جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

کاش آج افتخار محمد چودھری ہوتے !!! گرمی سے ہلاکتوں کا نوٹس تو لے لیتے: خورشید شاہ ، اپوزیشن کا جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
June 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حکومت پر دباو بڑھاتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں صرف ون پوائنٹ ایجنڈے لوڈ شیڈنگ پر بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کاش آج چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ہوتے تو گرمی سے ہلاکتوں کا نوٹس تو لے لیتے، ہلاکتوں کی ذمہ داری حکومت ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے ہلاکتوں پر جمعہ کو یوم سوگ منانے کا بھی اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں رہنماوں نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے حکومت پر دباو¿ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ون پوائنٹ ایجنڈے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے باعث ہلاکتوں پر جمعہ کو یوم سوگ منایا جائے گا۔ اپوزیشن ارکان نے بجلی بحران پر حکومت سے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت بجلی بحران کے خاتمے کے نام پر اقتدار میں آئی مگر دو سال ہوگئے ہیں بجلی نہ آئی جبکہ قیمت بھی بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس قدر ہلاکتیں لمحہ فکریہ ہیں اور ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے کراچی میں گرمی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔