Friday, March 29, 2024

کارکے رینٹل پاور کیس، نیب نے سابق وفاقی سیکرٹری شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا

کارکے رینٹل پاور کیس، نیب نے سابق وفاقی سیکرٹری شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا
April 20, 2019

راولپنڈی (92 نیوز) نیب راولپنڈی کی رینٹل پاور کارکے سیکنڈل میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق وفاقی سیکرٹری شاہد رفیع گرفتار کر لیا۔ احتساب بیورو نے سکینڈل سے متعلق اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔

شاہد رفیع کے داماد راجہ دانیال نے نیب ٹیم پر حملہ کی کوشش بھی کی۔ سرچ کے دوران مزاحمت پر نیب ٹیم کو ضلع انتظامیہ کی مدد لینا پڑی۔ راجہ دانیال سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھتیجے ہیں۔

نیب نے راجہ دانیال کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شاہد رفیع رینٹل پاور کے 11 دیگر ریفرنسز میں بھی ملزم نامزد ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی اس ریفرنس میں ملزم ہیں۔

اس سے قبل کنوک گلوبل کمپنی کا ڈائریکٹر لائق احمد بھی گرفتار ہو چکا ہے ۔۔ کنوک گلوبل کمپنی آف شور کمپنی چلا رہی ہے۔