Thursday, April 18, 2024

کارکے رینٹل پاور منصوبے میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر جرمانہ بچانے والے افسران کو کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ

کارکے رینٹل پاور منصوبے میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر جرمانہ بچانے والے افسران کو کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ
January 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کارکے رینٹل پاور منصوبے میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر جرمانہ بچانے والے افسران کو کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تینوں افسران کو ترک کمپنی کارکے کی کرپشن کے ثبوت اکٹھے کرنے پر کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے ، کرنل فاروق شہباز اور عالمی تنازع یونٹ کے سربراہ احمد عرفان اسلم کو کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔

ہر افسرکو سول ایوارڈ کے ساتھ 20 لاکھ روپے کیش ایوارڈ بھی ملے گا۔ ان افسران نے ترکی، سوئٹزرلینڈ، لبنان، پانامہ اور دبئی سے کرپشن کے ثبوت جمع کیے۔ ناقابل تردید کرپشن ثبوتوں کے باعث کارکے کمپنی جرمانے سے دستبردار ہوئی۔