Thursday, March 28, 2024

کارکنوں کی گرفتاریاں‘ پی ٹی آئی کا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ

کارکنوں کی گرفتاریاں‘ پی ٹی آئی کا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ
October 28, 2016
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف نے کارکنوں کی گرفتاریوں پر آج اسلام باد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ درخواست پی ٹی آئی کے وکلاءقیصرعباس شاہ اور دیگر دائر کریں گے۔ پی ٹی آئی کے وکلاءکا کہنا ہے کارکنوں کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کے عمل کو روکنے کی استدعا کی جائے گی۔ درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس شوکت صدیقی کو مقرر نہ کرنے کی استدعا کریں گے۔