Friday, April 26, 2024

کارکنوں کی گرفتاری، ایم کیو ایم پاکستان نے آرمی چیف سے مدد مانگ لی

کارکنوں کی گرفتاری، ایم کیو ایم پاکستان نے آرمی چیف سے مدد مانگ لی
January 17, 2017
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان نے کارکنان کی گرفتاری پرآرمی چیف سے مددمانگتے ہوئے سندھ میں وزیرداخلہ  کی تعیناتی کامطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کی کارکنان کی گرفتاری پردھواں دھارپریس کانفرنس۔ فاروق ستارکہتے ہیں کارکنان ہم سے پوچھتے ہیں کیازیرزمین چلے جائیں  ہمارے ساتھ جو ہورہاہے وہ درست نہیں اب ملک کے چھ بڑوں کوہمارے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پربولناہوگا۔ خواجہ اظہارالحسن کاکہناتھاکہ  ہمیں تیسرے درجے کاشہری نہ سمجھاجائے۔ وزیراعلٰی سندھ  کو میئرکراچی کے کاموں میں دلچسپی ہے امن وامان کے قیام میں نہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنماووں نے پولیس اورعدلیہ کی کارکردگی پربھی کڑی تنقیدکی ، کہتے ہیں انسداددہشتگرد ی کی عدالت کوسیاسی مقاصدکے لیے استعمال کیاجارہاہے۔پولیس اسلحہ پکڑنے کے باوجودجرم ثابت نہیں کرسکتی۔