Thursday, April 18, 2024

کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار

کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
July 7, 2018
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے معاملے پر ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان اور دیگر کی پیشی ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے سیاسی رہنماؤں کی عدالتوں سے سزا کو سیاستدانوں کیلئے ہی افسوسناک قرار دیا ۔ ساتھ ہی نوازشریف سے وعدے نہ نبھانے کا شکوہ بھی کیا ۔ ایم کیو ایم رہنماء نے کراچی اور حیدرآباد کی حلقہ بندیوں کو  ناانصافی اور دھاندلی قرار دیا ۔ متحدہ رہنماء نے کہا کارکنوں کو گرفتار اور حراساں کیا جارہا ہے ۔ ادھر ایم کیوایم رہنماء خواجہ اظہارالحسن نے جیالی حکومت نہ آنے  کی پیشگوئی کر دی ۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہا عوام کو صبر کا پھل ملنے والا ہے ۔ 25 جولائی کو تبدیلی آئے گی اور ایم کیو ایم منتخب ہو گی ۔ نواز شریف سے متعلق سوال پر رہنما ایم کیوایم  فاروق ستار نے کہا نواز شریف کو پاکستان آکر گرفتاری دینی چاہیے، جو کچھ ہوا ن  لیگ  کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے، سیاست میں آنے کا مقصد یہ نہیں کہ ہم قانون سے آزاد ہو گئے۔ اس کے بعد سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔