Sunday, September 8, 2024

کارکن کی ہلاکت کیخلاف ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی میں شدید احتجاج !!! پیپلزپارٹی اور متحدہ کے اراکین میں سخت جملوں کا تبادلہ

کارکن کی ہلاکت کیخلاف ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی میں شدید احتجاج !!! پیپلزپارٹی اور متحدہ کے اراکین میں سخت جملوں کا تبادلہ
August 10, 2015
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کی ہلاکت کے خلاف ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے ایوان میں شدید احتجاج کیا ۔ حکومتی ارکان اور ایم کیوایم کے ارکان میں تلخ کلامی پر سپیکر نے کچھ دیر کےلئے اجلاس ملتو ی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا توایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان میں دعا کے دوران ہی شور شرابا شروع کر دیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی پارٹی کے ہلاک کارکن کی تصویر کے ساتھ بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر آئے۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے ہلاک کارکن کی تحقیقات کی جائیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر پارلیمانی امور سکندر میندھرو نے حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کروارہے ہیں لیکن اسمبلی کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے۔ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے اراکین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف احتجاج اور سخت جملوں کے تبادلے کے بعد سپیکر نے اجلاس دس منٹ کےلئے ملتوی کردیا ۔