Saturday, April 20, 2024

کارکن اقوام متحدہ کو مظالم سے آگاہ کریں !!! دنیا کو مہاجروں پر ظلم کا بتائیں گے تو ہم اپنا حق مانگ سکیں گے : الطاف حسین

کارکن اقوام متحدہ کو مظالم سے آگاہ کریں !!! دنیا کو مہاجروں پر ظلم کا بتائیں گے تو ہم اپنا حق مانگ سکیں گے : الطاف حسین
August 2, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے امریکہ میں موجود کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ جائیں اور کراچی میں مہاجروں پر ہونےوالے مظالم سے آگاہ کریں۔ امریکی شہر ڈیلاس میں انیسویں سالانہ کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جب دنیا بھر میں مہاجروں پر مظالم کو اجاگر کیا جائےگا تو ہم حق مانگنے میں حق بجانب ہوں گے۔ کھری باتیں کرتا ہوں تو مقدمات بنائے جاتے ہیں مگر مجھے کوئی پروا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مجھے مفرور قرار دیدیا گیا۔ مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور تین بار قیدوبند کا سامنا کیا۔ الطاف حسین نے الزام لگایا کہ کراچی آپریشن میں ہزاروں بےگناہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور درجنوں کارکنوں کو قتل کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کی اولادوں کے ساتھ غیروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ مہاجروں پر مظالم کےخلاف اقوام متحدہ اور وائٹ ہاو¿س کے سامنے لاکھوں افراد کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔