Friday, April 26, 2024

کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا یا معافی مانگ کر گھر جانا پڑے گا ، حمزہ شہباز

کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا یا معافی مانگ کر گھر جانا پڑے گا ، حمزہ شہباز
May 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا یا معافی مانگ کر گھر جانا پڑے گا۔ حمزہ شہباز حکومت پر برس پڑے۔ کہتے ہیں حکومت کی پریشانی سامنے دکھائی دے رہی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے تاجر، ریڑھی والا اور مزدور چیخ رہے ہیں۔ حمزہ شہباز بولے نیازی صاحب کارکردگی بہتر کریں یا معافی مانگ کر گھر جائیں۔ معیشت تباہ اور قوم رو رہی ہے۔ اپوزیشن اب اکٹھی نہ ہوئی تو قوم معاف نہیں کرے گی ۔ حمزہ شہباز مزید بولے کہ آج کی بیٹھک میں ملکی معاملات پر بات ہوگی جس سے نوازشریف اور شہبازشریف کو آگاہ کرینگے۔