Saturday, May 4, 2024

کارڈیالوجی اسپتال کراچی کے سکیورٹی گارڈ کا تیماردار پر تشدد

کارڈیالوجی اسپتال کراچی کے سکیورٹی گارڈ کا تیماردار پر تشدد
May 31, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کارڈیالوجی اسپتال کراچی میں سکیورٹی  گارڈ نے اسپتال میں موجود مریض کے تیمار دار کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے ،  92 نیوز پر خبرنشر ہوئی  تو اسپتال انتظامیہ نے واقعہ  کی تحقیقات شروع کر دیں۔

وارڈ میں منع کرنے کے باوجود کیوں داخل ہوئے  ، قومی ادارہ برائے امراض قلب میں سکیورٹی گارڈ  نے بات نہ ماننے پر مریض کے تیمار دار کو تشدد  کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعہ کی خبر 92 نیوز پر خبر نشر ہوئی تو اسپتال انتظامیہ حرکت میں آگئی  واقعہ کی سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیجز منگوالیں،  تحقیقاتی کمیٹی جائزہ لے گی کہ فوٹیجز کب کی ہیں اور تحقیقات کی  روشنی میں ہی واقعہ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔