Tuesday, April 16, 2024

کارٹیلز اور ناجائز منافع خور عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، وزیراعظم

کارٹیلز اور ناجائز منافع خور عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، وزیراعظم
February 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کارٹیلز اور ناجائز منافع خوری کا سبب بننے والے عناصر کےخلاف سخت ایکشن جبکہ بڑے بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مختلف شعبوں میں سبسڈی کےاثرات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں مجموعی طور پر 251 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کم آمدنی والے طبقوں کو ریلیف دینے سے متعلق اجلاس میں بولے عوام کو چوری اور نظام کی کوتائیوں سے بچایا جائے۔ مختلف شعبوں میں حکومت کی جانب سے سبسڈی اور مالی سپورٹ کی فراہمی کا مقصد کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ سبسڈی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ رقم متعلقہ افراد اور متعلقہ مقصد کے لئے فائدہ مند ثابت ہو۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کی کرپشن اور انتظامی بدعنوانی اور غفلت کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ موجودہ مالی سال کےدوران عوام کو منی بجٹ  سے محفوظ رکھنا حکومت کی اہم کامیابی ہے۔ [caption id="attachment_269431" align="alignnone" width="900"]کارٹیلز ، ناجائز منافع خور عناصر ، سخت ایکشن ، وزیراعظم ، اجلاس ، اسلام آباد ، 92 نیوز وزیراعظم سے وزیرقانون فروغ نسیم ملاقات کر رہے ہیں[/caption] وزیراعظم سے وزیرقانون فروغ نسیم نے ملاقات کی، اہم قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے فروغ نسیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ محنت کررہے ہیں آپ کےساتھ کھڑا ہوں، پوری کابینہ آپ کے ساتھ ہے، بطوروزیرقانون آپ حکومت کی بہترین نمائندگی کررہےہیں۔