Monday, September 16, 2024

کارٹون ڈورے مون کی نشریات پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

کارٹون ڈورے مون کی نشریات پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش
August 3, 2016
لاہور (92نیوز) کارٹون ڈورے مون بچوں کی تعلیم اور اخلاقیات کا دشمن۔ پابندی لگانے کا مطالبہ۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی تیمور مسعود نے ٹی وی پر چلنے والے معروف کارٹون ڈورے مون کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔ قرارداد میں کارٹون پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کارٹون ڈورے مون سے بچوں کی تعلیم اور جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔ کارٹون میں چلنے والی زبان معاشرت کو تباہ کر رہی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کو کارٹون بند کروانے کا پابند کیا جائے اور اس پر مکمل پابندی لگائی جائے۔