Friday, April 19, 2024

کارٹون سیریز سپنج بوب کے تخلیق کار سٹیفن ہیلنبرگ چل بسے

کارٹون سیریز سپنج بوب کے تخلیق کار سٹیفن ہیلنبرگ چل بسے
November 29, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز)  مشہور کارٹون سیریز سپنج بوب کوتخلیق کرنے والے آرٹسٹ سٹیفن ہیلنبرگ  چل بسے۔ سٹیفن ہیلنبرگ  نیوروڈی جنریٹو نامی بیماری میں مبتلا تھے، جس کی تشخیص گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی ،انکی عمر 57 برس تھی ۔ سٹیفن 1961 میں پیدا ہوئے ، 1984میں میرین بائیولوجی میں  گریجوایشن کے بعد انہوں نے  ٹیچنگ سے اپنے کیرئیرکا آغاز کیا ۔ 1987میں انہوں نے اینی میشن کے میدان میں قدم رکھا اور شہرہ آفاق کارٹون کیریکٹر سپنج بوب کو تخلیق کیا ۔ انہوں نے بچوں کے پسندیدہ دیگر کارٹون کردار  پیٹرک سٹار، مسٹر کریب بھی تخلیق کرکے خوب شہرت کمائی ۔ سٹیفن اس دنیا سے تو رخصت ہوگئے ہیں لیکن  اپنےتخلیق  کردہ کارٹونز کے ذریعے ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔